Blocktrades ویب سائٹ کے بارے میں

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/about

Blocktrades ویب سائٹ کے بارے میں

حفاظت ، رفتار اور سہولت فراہم کرنا

یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے کرپٹو کرنسی کی خریدو فروخت کے قابل بناتی ہے، بغیر کسی پریشانیوں کے جو کہ عام طور پر کسی سنٹرلائزڈ ایکسچینج سے کرپٹو کرنسی خریدتے وقت اٹھانی پڑتی ہیں۔ کسی روایتی ایکسچینج کے برعکس، آپکو ہماری ویب سائٹ پہ بیلنس برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکی بجائے، آپ آسانی سے اپنی مطلوبہ کرپٹوکرنسی جوآپ خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں، کی رقم بھیج سکتے ہیں، اور ہم آپکے والٹ میں جو آپ کرپٹو کرنسی خرید رہے ہوں اسکے مساوی رقم بھیج دیتے ہیں۔ یہ آپکو ان ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے جو اس وقت واقع ہو سکتے ہیں جب آپ اپنی کرپٹو کرنسی کسی ایسی ایکسچینج پہ رکھتے ہیں جو کہ ہیکرزکے حملوں کے خطرے سے دوچار ہو۔

خریداری بہت تیزی سے بھی کی جاسکتی ہے (رفتار کرنسیوں کے مابین تبادلہ کی بنیادی تصدیقوں کی رفتار پہ منحصر ہے)۔اور بڑی خریداریوں سے مارکیٹ کی قیمت اس طرح سے حرکت نہیں کرتی جیسے کہ وہ سینٹرلائزڈ اکسچینج پہ آرڈر دیتے وقت کرتی ہیں۔

ہم تبادلوں کی قیمت کیسے رکھتے ہیں

ہمارا مارکیٹ انجن متعدد کرپٹوکرنسی اکسچینجز پر مارکیٹ کے بہت سارے راستوں میں اسکین کرتا ہے تاکہ ایک کرپٹو کرنسی سے دوسری میں خریداری کے لیے بہترین قیمت معلوم کی جاسکے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ لائٹ کوئن کے ذریعے بٹ شیئرز خریدنا چاہتے ہیں توہمارا سسمٹم حالیہ وقت اور مطلوبہ مقدار کے لیے ممکنہ بہترین قیمت کے لیے ایک سو سے زائد مارکیٹ کے راستوں پہ تلاش کرے گا۔

برائےمہربانی نوٹ فرما لیں کہ ہماری ویب سائٹ سب کرپٹو کرنسیوں کے تبادلوں کے لیے متحرک طور پر شرح میں تبدیلی کا حوالہ دیتی ہے، لہذاجب آپ ہماری ویب سائٹ سے حوالہ حاصل کرتے ہیں اور جب آپ ادائیگی بھیجتے ہیں اس کے درمیان جتنی زیادہ تاخیرہوتی ہے۔ اتنا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ آپ کے آرڈر کی قیمتِ خرید تبدیل ہو جائے۔

Blocktrades کمپنی ، مصنوعات اور خدمات کے بارے میں

BlockTrades انٹرنیشنل لمیٹڈ Cayman Islands میں ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے۔

Blocktrades کرپٹوکرنسی مارکیٹ کے جوڑے میں مارکیٹ بنانے والے کی حیثیت سے کام کرنے کے علاوہ ان کاروبار کے لیے OEM سافٹ وئیر فراہم کرتا ہے جو بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ عمومی طور پر سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کنٹریکٹرز (C++, SQL اور ویب پر مبنی سافٹ وئیرڈویلپمنٹ) کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے۔

ہمارا OEM سافٹ ویئر بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج اورمقبول کرپٹو کرنسی نیٹ ورک جیسے کہ ،Bitcoin، Litecoin، BitShares اور کئی دوسرے پر ٹرانزیکشنز کا سراغ لگانے لے کیے ٹرانزیکشن اسکینر کو مواصلات کے لئے API فراہم کرتا ہے۔ یہ ویب سائٹ اس سافٹ ویئرکے اوپر تیار کی گئی ہے۔



0
0
0.000
0 comments