BlockTrades کے ساتھ اپنا ای میل رجسٹر کرنا

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/registering-email

BlockTrades کے ساتھ اپنا ای میل رجسٹر کرنا

ہمارے مرکزی صفحہ سے، اوپر دائیں کونے میں "سائن اپ" پر کلک کریں ، یا براہ راست وہاں جائیں۔

اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ درج کریں ، پھر "جمع کروائیں" پر کلک کریں۔

ایکٹیویشن ای میل

آپکو لمحوں میں ہی ایکٹیویشن ای میل ملناچاہئے۔ اگر کسی وجہ سے آپکو نہیں ملتی تو، براہ کرم اپنا سپیم فولڈر چیک کریں اور [email protected] کو اپنے کنٹیکٹس میں شامل کریں۔ اگر ابھی بھی آپکو ایکٹیویشن ای میل نہیں ملتی تو آپ ہمارے سپورٹ فارم سے ردعمل وصول کرنے سے قاصر ہوں گے اور آپکو کو ہمیں جس ای میل سے آپ رجسٹر کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں اس سے [email protected] پہ براہ راست ای میل کرنی ہو گی۔

میں نےرجسٹر کر لیا ہے ، لیکن اس ٹرانزیکشن کا کیا ہوگا جو میں نے پہلے کی تھی؟

اگر آپ ٹرانزیکشن ہیش ، اکاؤنٹ کا نام ، یا والٹ ایڈریس کے ذریعہ اپنے لین دین کا پتہ لگاسکتے ہیں تو ہم انہیں آپ کی لین دین کی تاریخ میں ضم کرسکتے ہیں۔ ہم عام طور پر آپ سے یہ بھی مطالبہ کریں گے کہ اکاؤنٹ (اکاؤنٹوں) کی ملکیت ثابت کریں۔ اگر آپ کو اس خدمت میں دلچسپی ہے تو ہمیں اپنے اکاؤنٹوں کے نام اور پتے سمیت ایک سپورٹ درخواست داخل کریںاور ہمیں مدد کرنے میں خوشی ہوگی۔

نوٹ کرلیں کہ اگر آپ لاگ آؤٹ ہوتے ہوئے کوئی تجارت کرتے ہیں اور یہ ابھی بھی ٹرانزیکشن ٹیبل میں دیکھنے کے قابل ہے تو آپ لاگ ان یا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور ہمارا سسٹم خود بخود آپ کی حالیہ تجارت کو جوڑ دے گا۔

رجسٹر کرنے کے فوائد

نئے ضابطوں کے مطابق ہماری سروس کو استعمال کرنے کے لیے ای میل رجسٹریشن کرنا ضروری ہے اور یہ آپکو تجارت کے انتظام کے دوران مختلف فوائد فراہم کرتا ہے۔

اپنے پچھلے لین دین کی حیثیت جانیں

کیا آپ نے کبھی کسی کاروبار کو پیسہ بھیجا ہے اور اس کی فکر میں ہیں کہ آیا یہ وقت پر پہنچا ہے یا یہ کارروائی کے کس مرحلے میں ہے؟

ہماری سروس آپکو ہمیشہ اپنی ٹرانزیکشن کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتی ہے، لیکن آپ کے سیشن کی مدت ایک دو گھنٹے بعد یا آپ کے ویب سائٹ سے رخصت ہونے کے بعد ختم ہوجائے گی۔ اگرچہ آپ کسی رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے بعد میں چیک کر سکتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے آپکی کرپٹو کرنسی آپکے والٹ میں ظاہر نہیں ہوتی تو آپ فوری طور پر بتا سکتے ہیں اگر ٹرانزیکشن ہم تک پہنچا ہے، اگر ایکسچینج ہمارے سسٹم میں ناکام ہو گیا یا یہ ہماری سسٹم سے باہر کامیابی سے نکل گیا۔

ہمارے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھیں

اگر آپ بڑی تعداد میں تجارت کررہے ہیں تو ان سب سے باخبر رہنا مشکل ہوسکتا ہے، خاص کر جب مخصوص ان پٹ کو آؤٹ پٹ سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہوں۔ 2018 کے اوائل میں ہم نے متعدد کریپٹو کرینسی خریداریوں کو دریافت کیا جو ہم نے دیگر سروسز کے ذریعہ کی تھی اور وہ کبھی جمع نہیں کیا گیا۔ ہم آپ کے لین دین کا سراغ لگانا آسان بنانا چاہتے ہیں تاکہ آپ کو ایسا نہ ہو۔

جب ٹیکس جمع کروانے کا وقت آتا ہے تو اپنی تجارت کا ایک مرکزی ریکارڈ رکھنا بھی بہت آسان ہو سکتا ہے۔ اور ہماری ویب سائٹ کے ذریعے آپ ایک عام سیCSV فائل (کوما سے الگ الگ اقدار) کو ڈونلوڈ کر کے کسی بھی ٹیکس سافٹ وئیر میں درآمد کر سکتے ہیں۔

سٹیم ڈیلیگیشنز

اضافی طور پر، ایک رجسٹرڈ ای میل ایڈریس ہونے سے آپ اپنی سٹیم پاور ڈیلیگیشنز کا سراغ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔ حالانکہ ہمارا سسٹم خود بخود آپ کے سٹیم اکاؤنٹ میں خفیہ پیغامات بھیجتا ہے، اس معلومات کے ساتھ جب آپ ڈیلیگیشن خریدتے ہیں اور جب اس کی معیاد ختم ہونے والی ہوتی ہے، لیکن ان لنکس اور معیاد کا ٹریک رکھنا دشوار ہو سکتا ہے۔ رجسٹر کرنے سے، تاہم، آپکو اپنی ڈیلیگیشنز کو ایک ہی جگہ پہ تلاش کرنے اور ان کی ای میل اطلاعات موصول کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

گم شدہ یا چوری شدہ سٹیم اکاؤنٹ

آپ اس عمل کے بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن مختصراً یہ کہ اگر آپ نے سٹیم اکاؤنٹ خریدتے وقت اپنا ای میل ہمارے ساتھ رجسٹر نہیں کیا تو ہمارے پاس آپ کی شناخت کی تصدیق کا کوئی طریقہ نہیں ہو گا اور ہم بحالی کے لیے آپکی مدد نہیں کر سکیں گے۔



0
0
0.000
2 comments